لیاقت آباد ٹاؤن میں گلیوں کی صفائی کا آپریشن جاری
کراچی(آئی این پی) چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی براہِ راست نگرانی میں لیاقت آباد یونین کمیٹی نمبر 06 بلاک 05 کی گندی گلیوں کی صفائی کا خصوصی آپریشن جاری ہے۔
چیئرمین فراز حسیب خود مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی کے کاموں کا جائزہ لیتے رہے اور موقع پر موجودعوامی نمائندے اور ڈیپارٹمنٹ کے عملے کو ضروری ہدایات جاری کرتے رہے تاکہ صفائی کا عمل مزید مؤثر اور تیز رفتار بنایا جا سکے ۔ فراز حسیب نے کہا کہ لیاقت آباد ٹاؤن کی تمام گندی گلیوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے ۔ عوامی نمائندے اور ڈپارٹمنٹس کا عملہ دن رات مسلسل محنت سے صفائی کے کاموں میں مصروف ہے ، جس کے نتیجے میں اب تک متعدد گلیوں سے برسوں پرانا جمع شدہ کچرا، ملبہ اور دیگر آلائشیں مکمل طور پر اٹھائی جا چکی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments