میئر نے بلدیاتی عملہ متحرک کردیا
کراچی ( آن لائن )کراچی میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتے ہی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیاتی عملے کو متحرک رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
میئر کراچی کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر بلدیاتی عملہ اور مشینری تعینات کردی گئی ہے ، جبکہ بارش کے پانی کی بلا رکاوٹ نکاسی کو یقینی بنایا جائے گا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل سروسز اور انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کا عملہ پہلے ہی الرٹ ہے ۔ اب کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کی گنجائش نہیں، شہریوں کی شکایات کا فوری اور مکمل ازالہ کیا جائے گا۔ مختلف علاقوں کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لوں گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments