پھیپھڑوں کا سرطان اموات کی بڑی وجوہ میں شامل ، وزیر اعلیٰ
تمباکو نوشی و دیگر مضر عادات سے اجتناب،مسلسل کھانسی کو ہرگز نظر انداز نہ کیا جائےصاف ستھرا اور صحت مند ماحول بہتر صحت کی بنیادی ضمانت ہے ،عالمی یوم سرطان پر پیغام
کراچی (آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پھیپھڑوں کا سرطان دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجوہات میں شامل ہے ،تمباکو نوشی و دیگر مضر عادات سے اجتناب کیا جائے جبکہ مسلسل کھانسی یا سانس لینے میں دشواری کو ہرگز نظر انداز نہ کیا جائے ۔ پھیپھڑوں کے سرطان کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ پھیپھڑوں کا سرطان دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجوہات میں شامل ہے ، مسلسل کھانسی یا سانس لینے میں دشواری کو ہرگز نظر انداز نہ کیا جائے ، تمباکو نوشی اور دیگر مضر عادات سے مکمل اجتناب کیا جائے ، صاف ستھرا اور صحت مند ماحول بہتر صحت کی بنیادی ضمانت ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کینسر جیسے موذی مرض سے متعلق آگاہی مہم چلا رہی ہے ،صوبائی حکومت مفت اور معیاری علاج کی سہولیات بھی فراہم کررہی ہے ،سندھ حکومت کے تعاون سے جناح اسپتال میں کینسر کا جدید ترین علاج مفت فراہم کیا جارہا ہے ،جناح اسپتال میں سائبر نائف ریڈیوتھراپی سمیت کینسر کے جدید علاج کی سہولیات مریضوں کو مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ خیرپور کے گمس اسپتال میں کینسر اور اعضا کی پیوند کاری کے ساتھ پھیپھڑوں کے علاج کے یونٹس بھی فعال ہیں، پھیپھڑوں کے سرطان سے بچاؤ کے لیے بروقت تشخیص اور احتیاطی تدابیر انتہائی اہم ہیں، تمباکو نوشی سے مکمل اجتناب، احتیاطی تدابیر اپنانے اور کینسر کے خلاف آگاہی پھیلانے کے عزم کا اعادہ کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments