جامعہ کراچی، 72مکانات ریٹائرڈ ملازمین کے زیر قبضہ
کراچی (آئی این پی)جامعہ کراچی میں سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ اور واگزاری کے نظام میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کم از کم 72مکانات ریٹائرڈ ملازمین، مرحوم ملازمین کے اہل خانہ اور بعض دیگر افراد کے زیرقبضہ ہیں جب کہ فارن فیکلٹی گیسٹ ہاوس میں 2ملازمین کئی برس سے رہائش پذیر ہیں اور ایک مکان بیوروکریٹ کے زیر استعمال ہے ،3 مکانات پر سکیورٹی افسران نے قبضہ کر رکھا ہے ۔جامعہ کے قواعد کے تحت ملازم کو ریٹائرمنٹ کے بعد صرف ایک سال تک سرکاری مکان میں رہنے کی اجازت ہے لیکن دستیاب سرکاری فہرست سے ظاہر ہوتا ہے کہ درجنوں افراد قانونی مدت ختم ہونے کے بعد بھی مکانات خالی کرنے کو تیار نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments