میررضا قتل کیس، تین رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل
پولیس چیف کی ہدایت پرقائم کمیٹی کی متاثرہ خاندان سے ملاقات،جائے وقوع کادورہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا علی خان قتل کیس کی تحقیقات جاری،ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایت پر تین رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم قائم کر دی گئی ہے ،ٹیم نے متاثرہ خاندان سے ملاقات اور جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا ہے ۔نوجوان تاجر میررضا علی خان قتل کیس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایت پر تین رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم قائم کردی گئی،تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ سمیع اللہ سومرو کر رہے ہیں، جبکہ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ اور ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ ون محمد عثمان سدوزئی بھی ٹیم میں شامل ہیں،ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری، کیس کے تمام پہلوؤں کی جامع تحقیقات اور کراچی رینج کے کسی بھی افسر کی معاونت حاصل کرنے کے اختیارات دیے گئے ہیں۔قائم کی جانے والی تحقیقاتی ٹیم نے میر رضا علی خان کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور جائے وقوعہ کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ اس دوران قریبی نرسری کے ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ،،ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہدایت کی ہے کہ کیس کی پیش رفت سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے۔پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کے رہائشی میر رضا 28 جولائی کی رات اپنے گھر سے نکلے اور لاپتہ ہوگئے اگلے روز گلستان جوہر بلاک ون سے میر رضا کی گولی لگی لاش ملی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments