وزیر بلدیات کی ہدایت پرکے ڈی اے میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز

وزیر بلدیات کی ہدایت پرکے ڈی اے میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز

کراچی(اے پی پی)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے سوک سینٹر کے سبزہ زار میں پودا لگا کر جشن آزادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔

ترجمان کے ڈی اے کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں اپنے اسلاف کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اتحاد، محنت اور دیانت داری کے ساتھ اپنے وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کردار ادا کریں تاکہ پاکستان ہمیشہ مضبوط، مستحکم اور سربلند رہے ۔ پیپلز لیبر یونین کے سرپرست اعلی محمد اشرف نے کہا کہ کے ڈی اے کے زیر انتظام سکولوں، مختلف سائٹ دفاتر اور دیگر اداروں میں بھی بھرپور قومی جذبے کے ساتھ تقریبات جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...