چہلم امام حسینؓ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی اور بہترین انتظامات کی ہدایت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ پولیس کو چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر صوبے بھر میں فول پروف سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، بلدیاتی سہولیات اور ایمرجنسی انتظامات ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ چہلم کے تمام جلوسوں کے مقررہ روٹس،امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیتے ہوئے مؤثر اور فول پروف سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ سنیپ چیکنگ، مشکوک افراد کی نگرانی اور انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جائے ، جبکہ صوبے کے داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر نگرانی سخت کی جائے ۔ضیاء الحسن لنجار نے سندھ پولیس کو ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ باہمی رابطے اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید مؤثر بنائیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر ہائی الرٹ رہیں۔وزیر داخلہ نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، پانی کی فراہمی اور دیگر ضروری بلدیاتی سہولیات کی فراہمی بروقت یقینی بنائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments