سانگھڑ:میونسپل کمیٹی کا 82کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ منظور
سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سانگھڑ میں میونسپل کمیٹی نے نئے مالی سال کا 82 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا۔
جبکہ اپوزیشن نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے ترقیاتی فنڈز کے شفاف استعمال کی یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے ، بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال کے دوران او زی ٹی (OZT) فنڈز کی مد میں 44 کروڑ 88 لاکھ 96 ہزار روپے ، میونسپل کمیٹی کی اپنی آمدن سے 4 کروڑ 72 لاکھ 12 ہزار 140 روپے ، جبکہ بقایاجات کی وصولی سے 55 لاکھ 26 ہزار 200 روپے حاصل ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے ۔دستاویزات کے مطابق مجموعی اخراجات کا تخمینہ 82 کروڑ 33 لاکھ 43 ہزار 199 روپے لگایا گیا ہے ، جن میں ملازمین کی تنخواہیں، پنشن، ترقیاتی منصوبے ، صفائی ستھرائی، روزمرہ انتظامی امور اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے اخراجات شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments