شہداد پور:کتے کے کاٹے کا زخمی ویکسی نیشن کے باوجود دم توڑ گیا
شہدادپور(نمائندہ دنیا)شہدادپور کے علاقے سومر خان خاصخیلی کے رہائشی نیک مرد پاندھی خاصخیلی کے بڑے بیٹے حبدار خاصخیلی کو دو ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا۔
جو انتقال کر گیا، اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹرز نے ریبیز سے بچاؤ کے لیے ویکسین کے تمام مقررہ ڈوز لگائے ۔ ورثا کا کہنا ہے کہ آخری ڈوز 17 جولائی 2026 کو لگایا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود ان کی صحت بہتر نہ ہو سکی اور وہ جانبر نہ ہو سکا، جس سے پورا خاندان شدید صدمے سے دوچار ہے ۔ ادھر شہریوں اور سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیہی علاقوں میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments