گھوٹکی کے کچے میں بچوں کوبوسٹر ڈوز لگانے کی مہم شروع

گھوٹکی کے کچے میں بچوں کوبوسٹر ڈوز لگانے کی مہم شروع

عوامی آگاہی کیلئے ریلی بھی نکالی گئی، بچوں کامدافعتی نظام مضبوط ہوگا، ڈپٹی کمشنر

میرپور ماتھیلو (نمائندہ دنیا)گھوٹکی اور اوباڑو کے کچے کی 10 یونین کونسلوں میں 4 ماہ سے 10 سال تک کی عمر کے ایک لاکھ 7 ہزار بچوں کو پولیو سمیت مختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے بوسٹر ڈوز مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر منظور احمد اور ایس ایس پی محمد انور کھیتران نے کیا، جس کے بعد عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے آگاہی ریلی بھی منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منظور احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ سندھ نے کچے کے علاقوں کے بچوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، جس سے بچوں کا مدافعتی نظام مزید مضبوط ہوگا اور وہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ 8 سے 15 اگست تک بچوں کو جدید ٹیکنالوجی کے تحت جیٹ انجیکٹر کے ذریعے ویکسین لگائی جائے گی، جس میں کسی قسم کی سوئی استعمال نہیں ہوگی۔ انہوں نے ڈی ایچ او سمیت متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی محمد انور کھیتران نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں مہم کے دوران گھوٹکی پولیس کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے معاشرے کے باشعور افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ اس مہم کو کامیاب بنایا جا سکے ۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ آفتاب، یونیسیف کے ڈاکٹر رحیم گڈاّنی، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر نیاز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...