اندرون سندھ:ٹریفک حادثات، دیگر واقعات میں 5 افراد جاں بحق

اندرون سندھ:ٹریفک حادثات، دیگر واقعات میں 5 افراد جاں بحق

مورو میں آصف، نصیر گاڑیوں تلے کچلے گئے ، بھریا، ڈوکری میں 2افراد کی خودکشیگاؤں محمد خان چانڈیو میں دادو کینال سے نوجوان قربان کیہر کی لاش برآمد ہوئی

محراب پور، اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) مورو میں 2 نوجوان گاڑیوں تلے کچلے گئے ، جبکہ پڈعیدن اور ڈوکری میں 2افراد نے خودکشی کرلی، نہر سے نوجوان کی لاش بھی ملی۔ مورو قومی شاہراہ پر تاج پٹرول پمپ کے سامنے ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار آصف علی شاہ کچل کر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق متوفی بینک ملازم بھریا سٹی کا رہائشی تھا، دریا خان مری تھانے کی حدود میں گاؤں چناری کے پاس ٹریکٹر ٹرالی سے کچل کر نصیر موریجو نامی لڑکا جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق لاش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے۔

پڈعیدن کے قریب بھریا کے نواحی گاؤں ہمبر واہ کے رہائشی 25 سالہ نوجوان الھ اوپایو ولد محمد حسن کلہوڑو نے مبینہ حالات، قرضوں کی عدم ادائیگی کے سبب پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ ڈوکری کے بائی پاس محلے میں 22 سالہ شادی شدہ نوجوان خاتون پارس پٹھان نے اپنے شوہر بخت پٹھان سے جھگڑے کے باعث مبینہ طور پر پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر دی۔ اطلاع پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کی۔ دوسری جانب دادو کینال سے نوجوان کی لاش ملی۔ گاؤں محمد خان چانڈیو کے مکین نے لاش دیکھ کر سیہڑ پولیس کو اطلاع دی، جس کی شناخت قربان علی کیہر کے نام سے ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...