مولانا بشیر فاروق ترکیہ میں پھسل کر زخمی،کراچی منتقل
کراچی(سٹی ڈیسک)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری اپنے دورہ ترکیہ کے دوران سیلانی ہیڈ آفس ترکیہ کے وضوخانہ میں پاؤں پھسلنے کے باعث گرکر زخمی ہو گئے۔۔۔
جس کی وجہ سے ان کے کاندھے کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا ہے ۔سیلا نی ویلفیئر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مولانا بشیر فاروق قادری جمعہ کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ترکیہ سے کراچی پہنچ گئے ہیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔ان کی طبیعت بہتر اور مستحکم ہے ،البتہ ضروری ایکس رے ، ٹیسٹ اور طبی کے بعد کنسلٹنٹ ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال مولانا بشیر کا آپریشن مؤخر کیا جائے گا۔ ان کی طبیعت اور رپورٹس کا مزید مشاہدہ کیا جائے گا اور دو دن بعد کنسلٹنٹ ڈاکٹرز دوبارہ معائنہ کرکے فیصلہ کریں گے کہ آپریشن کی ضرورت ہے یا نہیں۔سیلانی ویلفیئر کی مجلس منتظمہ نے احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ سب بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مولانا بشیر کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments