پریس کلب میں یوم آزادی کی پروقار تقریب، پرچم کشائی اورکیک کاٹا گیا

 پریس کلب میں یوم آزادی کی پروقار تقریب، پرچم کشائی اورکیک کاٹا گیا

کراچی(سٹی ڈیسک) 79ویں یوم آزادی کے موقع پر پریس کلب میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سندھ حکومت کے ترجمان سکھدیو ہمنانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 اس موقع پر   پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری اسلم خان، نائب صدر ارشاد کھوکھر سمیت اراکین اور صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کی ایک بڑی تعدادموجود تھی۔تقریب کے دوران پرچم کشائی کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔سکھدیو ہمنانی نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر اجتماعی سوچ اپنانا ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...