پاکستان کی حفاظت جان سے زیادہ عزیز ہے ، پروفیسر نازلی حسین
کراچی(سٹی ڈیسک)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی وائس چانسلر پروفیسرنازلی حسین نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔
ہیلتھ کیئر پروفیشنلز بھی قوم کی خدمت کے لیے اگلے مورچوں کے سپاہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج میں جشنِ آزادی کے موقع پر منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا ۔اس موقع پرساجدہ قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حب الوطنی محض قومی ترانہ پڑھنے یا نعرے لگانے کا نام نہیں بلکہ دیانت داری اور خلوص کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کا نام بھی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments