14 اگست یومِ آزادی کیساتھ تجدیدِ عہد کا بھی دن، منعم ظفر
پاکستان نظریے اور عظیم مقصد کا نام، حقیقی منزل کا حصول ابھی باقی ہےامن، انصاف، روزگار و بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے جدوجہد تیز کرنا ہوگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ 14 اگست یومِ آزادی کے ساتھ تجدیدِ عہد کا بھی دن ہے ، آج پاکستان آزادی کے 79 سال مکمل کرکے 80ویں سال میں داخل ہورہا ہے ، آزادی کی 3 نسلیں گزرنے کے باوجود پاکستان کے قیام کا مقصد اور نظریہ آج بھی ہماری تکمیلِ جدوجہد کا منتظر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان محض ایک خطے کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے اور عظیم مقصد کا نام ہے لیکن آج ریاست اور عوام کے درمیان بڑھتا ہوا اعتماد کا فقدان، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ سمیت مختلف صوبوں میں پائی جانے والی بے۔
چینی اور مایوسی، امن، روزگار، تعلیم اور صحت جیسے بنیادی مسائل اور عوام پر پٹرولیم لیوی سمیت مختلف ٹیکسوں کا مسلسل بوجھ اس امر کا تقاضا کرتا ہے کہ یومِ آزادی پر محض جشن نہیں بلکہ اپنے قومی مقاصد اور ذمہ داریوں کا بھی جائزہ لیا جائے ۔ پاکستان چند طبقات کی اجارہ داری اور آئین کی بالادستی سے محرومی کیلئے نہیں بلکہ ایک ایسی اسلامی، فلاحی اور خودمختار ریاست کے قیام کیلئے حاصل کیا گیا تھا جہاں عوام کو امن، انصاف، تحفظ اور بنیادی حقوق میسر ہوں۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم پاکستان کو اس کے حقیقی نظریے کے مطابق بنانے کے عزم کی تجدید کریں اور اس مقصد کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد کو مزید آگے بڑھائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments