مودی لاکھ چاہے پاکستان رہتی دنیا تک سلامت رہے گا، زاہدہ بلوچ
کراچی (سٹی ڈیسک)اے کے انجینئرنگ کے آفس میں جشنِ آزادی پر کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر رہنما مسلم لیگ(ن) رکن قومی اسمبلی زاہدہ بلوچ کا کہنا تھا کہ۔۔۔
مودی جیسے لاکھ چاہیں پاکستان رہتی دنیا تک سلامت رہے گا، وطن عزیر کی عزت ناموس کے لیے ہم مر مٹنے کو تیار ہیں۔ زاہدہ بلوچ، سردار امر سنگھ چیئرمین پاکستان خالصا سکھ کونسل، سید اصغر علی سی ای او انجینئرنگ، ترجمان این ای ڈی یونی ورسٹی فروا حسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رشین فرینڈشپ ہاؤس فریحہ عاقب، صحافی عائشہ انصاری سمیت دیگر شخصیات نے کیک کاٹا اور وطنِ عزیر کی سلامتی کی دعا مانگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments