انجمن فیضان عشق مصطفی ؐکے تحت استقبال ربیع الاول ریلی کا انعقاد

انجمن فیضان عشق مصطفی ؐکے تحت استقبال ربیع الاول ریلی کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن فیضان عشق مصطفیؐ کے تحت گلشن حدید میں استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی میں انجمن طلبہ اسلام ،پاکستان سنی تحریک،جمیعت علما پاکستان سمیت تمام تنظیمات اہل سنت کے قائدین نے شرکت کی۔

 ریلی میں عوام کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی۔ریلی جامع مسجد فیضان مدینہ سے شروع ہوئی جبکہ اسکا اختتام اللہ والی چورنگی پر کیا گیا ۔ شرکا نے ربیع الاول کو بھرپور انداز میں منانے کا عزم کیا ۔ مقررین نے انتظامیہ سے شکوہ بھی کیا کہ ربیع الاول شروع ہونے کے باوجود خستہ حال سڑکوں اور سیوریج لائنوں کی مرمت نہیں کی گئی۔مقررین کا کہنا تھا کہ گٹر کے پانی سے گزر کر جلوس یہاں پہنچا ہے ۔ سنی تحریک ملیر کے جنرل سیکریٹری  نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر 12 ربیع الاول کو بھی صورت حال یہی رہی تو جلوس قومی شاہراہ پر ذمہ داران کے خلاف دھرنا دے گا ۔ جلوس کی قیادت غلام جیلانی ،داؤد قادری ،مبشر حسین ، مولانا عامر نواز، علامہ حسنین سعیدی و دیگر نے کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...