پٹرولیم لیوی کیخلاف آج گورنر ہاؤس پر دھرنا ہوگا،منعم ظفر

پٹرولیم لیوی کیخلاف آج گورنر ہاؤس پر دھرنا ہوگا،منعم ظفر

79سال گزرنے کے باوجود پاکستان پروڈیروں، اشرافیہ اور جاگیرداروں کا راجپانی و بجلی میسرنہیں، بل وٹیکسز وصول کیے جارہے ،امیر جماعت اسلامی کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کے خلاف 16اگست (آج )کو گورنرہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا،79 سال گزرنے کے باوجود پاکستان میں جاگیرداروں، وڈیروں اور طبقہ اشرافیہ کا راج ہے ، اس طبقے نے ملکی وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے ،کراچی کے عوام کوبجلی اور پانی میسر نہیں لیکن بجلی کے بل، ٹیکس اور مختلف جرمانے باقاعدگی سے وصول کیے جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح کے تحت یوسی 7 بہادر آباد میں چاندنی پارککے افتتاح اور جماعت اسلامی یوسی 12اور نیو کراچی ٹاؤن کے تحت آزادی فیملی فیسٹیول کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

منعم ظفر نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پٹرول کی قیمتوں، پٹرول پر عائد ٹیکسز، پانی اور بجلی سمیت کراچی کے ہر بنیادی مسئلے پر عوام کی آواز بن کر اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔عوام ظلم اور ناانصافی کے نظام کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،قدم سے قدم ملا کر چلیں تاکہ پاکستان میں عدل و انصاف پر مبنی نظام قائم ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے ، جس کا مقصد محض ایک خطے کا قیام نہیں بلکہ اللہ کے کلمے کی سربلندی اور عدل و انصاف پر مبنی نظام کا قیام تھا۔ظلم و ناانصافی کے نظام کے خاتمے اور مسائل کے حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...