خصوصی افراد کیلئے کے ایم سی کمپلیکس میں 2روزہ اسپورٹس فیسٹیول

خصوصی افراد کیلئے کے ایم سی کمپلیکس میں 2روزہ اسپورٹس فیسٹیول

شطرنج، ڈاج بال، ٹیگ بال، کرکٹ، بیڈمنٹن، سائیکل ریس، کراٹے کے مقابلے ہوئےکشور زہرا نے نمایاں کارکردگی پرکھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس، میڈلز اور شیلڈز تقسیم کیں

کراچی(این این آئی)جشنِ آزادی پرکے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس برائے معذور افراد، کشمیر روڈ کراچی میں دو روزہ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ فیسٹیول میں شطرنج، ڈاج بال، ٹیگ بال، کرکٹ، بیڈمنٹن، سائیکل ریس اور جوڈو کراٹے کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ مختلف کھیلوں میں خصوصی کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت نے تقریب کویادگار بنا دیا۔کھیلوں کے اختتام پر تقریب منعقد ہوئی جس میں اسپورٹس کمپلیکس برائے معذور افراد کی بانی و چیئرپرسن کشور زہرا نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس، میڈلز اور شیلڈز تقسیم کیں۔کشور زہرا نے کہا کہ خصوصی افراد کی صلاحیتوں میں کوئی کمی نہیں، انہیں مناسب پلیٹ فارم، مواقع اور سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ خصوصی کھلاڑیوں کو بہتر مواقع اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کشور زہرا نے کہا کہ خصوصی بچوں کیلئے کام کرنے والے تمام اسکول اور اکیڈمیاں اپنے اداروں کو اسپورٹس کمپلیکس میں رجسٹرڈ کرا سکتی ہیں جہاں انہیں بلا معاوضہ کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ کمپلیکس میں ری ہیبلی ٹیشن سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے جہاں خصوصی افراد کو صحت سے متعلق سہولیات فراہم کی جائینگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...