امامیہ اسکائوٹ کا ہفتہ خدمت وطن منانے کا اعلان

امامیہ اسکائوٹ کا ہفتہ خدمت  وطن منانے کا اعلان

کراچی(سٹی ڈیسک)مادر وطن کے یوم آزادی کے موقع پر امامیہ چیف اسکاؤٹ غیور عباس نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وطنِ عزیز کی آزادی پروردگار کی ان عظیم نعمتوں میں سے ہے جس کا حقیقی شکر صرف عملی کردار سے ادا کیا جا سکتا ہے ۔

 مکتبِ حسینی کے تربیت یافتہ امامیہ جوان حب الوطنی کو عبادت سمجھتے ہیں اور اس کا بہترین اظہار امامیہ اسکاوٹ کی جانب سے دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود کے کاموں کی صورت میں نظر آتا ہے ۔ اسی الٰہی جذبے کے تحت، امامیہ اسکاؤٹس رواں سال جشن آزادی کے موقع پر 13 سے 19 اگست تک ملک بھر میں \"ہفتہ خدمت وطن\" منائیں گے ۔ اس مہم کے تحت تمام اضلاع اور یونٹس میں قومی پرچم کو اسکاؤٹ سلامی اور دیگر فلاحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...