ایس آئی گلوبل سلوشنز اور جوویژن ٹیکنالوجی میں اسٹریٹجک معاہدہ
کراچی(سٹی ڈیسک)پاکستانی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ایس آئی گلوبل سلوشنز نے چینی کمپنی جوویژن ٹیکنالوجی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔
اس اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے عوامی تحفظ اور سمندر سکیورٹی کے ڈھانچے کو مضبوط بنایا جائے گا۔ ایس آئی گلوبل سلوشنز پاکستان بھر میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے ایک قابل اعتماد کنسلٹنٹ اور بحری نیویگیشن سلوشنز میں مارکیٹ لیڈر ہے جووژن کے ساتھ ایم او یو پاکستان کے شہروں اور بندرگاہوں میں عالمی بہترین انجینئرنگ کے طریقوں، جدت، اے آئی سلوشنز اور سمارٹ ٹیکنالوجیز کو لانے کے لیے کمپنی کے عزم کو مزید تقویت دیتا ہے ۔ یہ تعاون شہری تحفظ کو بہتر بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے وڈیو سسٹمز، کلاؤڈ بیسڈ ویڈیو اینالیٹکس، فل کلر نائٹ ویژن، اور مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول پلیٹ فارمز فراہم کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments