رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، خاتون نے پہلی منزل سے چھلانگ لگا دی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، خوفزدہ خاتون نے پہلی منزل سے چھلانگ لگا دی۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ بیسمنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے ،شہر کے علاقے گارڈن رام سوامی کے قریب ایک رہائشی عمارت کے بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ پہلی منزل سے ایک خوفزدہ خاتون چھلانگ لگا دی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ کے باعث خوفزدہ ایک خاتون نے پہلی منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں۔ انہیں فوری طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ بیسمنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments