پولیس مقابلوں میں 4 ملزمان زخمی اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کے دوران مبینہ مقابلوں میں 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد نمک بینک کے قریب مشکوک افراد کو روکنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے ۔ گرفتار ملزم کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد کر لیے ہیں۔دوسری جانب لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب پولیس نے کارروائی کے دوران تین ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت نقاش، جنید اور طاہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے دونوں واقعات میں زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments