الخدمت کے تحت لانڈھی 5میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کاافتتاح

الخدمت کے تحت لانڈھی 5میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کاافتتاح

کراچی (سٹی ڈیسک)الخدمت کراچی نے لانڈھی نمبر 5 میں اپنے 77ویںو اٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا ہے ۔افتتاح چیف ایگزیکٹو نوید علی بیگ نے امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ کے ہمراہ کیا۔

ڈائریکٹر واش پروگرام گو ہر الاسلام اور واش پر وگرام کے دیگر ذمہ دارن موجود تھے ۔افتتاحی تقریب میں علاقہ مکینوں نے بڑی تعدا دمیں شرکت کی ۔افتتاح کے بعد واٹر پلانٹ کا معائنہ کیا اور اس کے متعلق معلومات حاصل کیں ۔اس موقع پرنوید علی بیگ نے کہا کہ پینے کا صاف پانی پورے شہر کی ضرورت ہے ،گھروں میں آنے والا پانی پینے کے قابل نہیں ہے ،آلودہ پانی امراض کا باعث بنتا ہے ،الخدمت کئی دہائیوں سے پینے کے صاف پانی کے منصوبے پر کام کر رہی ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ اس شہر کے باسیوں کو پینے کا صاف پانی میسر آئے اور صحت مند معاشرے کیلئے صاف پانی سرسبز وشاداب ماحول ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...