آئی ایم سی کی ملک گیر کلیکشن ڈرائیو کی روایت اس سال بھی برقرار
کراچی(سٹی ڈیسک)انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ (آئی ایم سی)نے یومِ آزادی کی تقریبات کے بعد عوامی مقامات پر رہ جانے والے قومی پرچم اور جھنڈیاں جمع کرنے کے لیے ملک گیر نیشنل فلیگ کلیکشن ڈرائیو کا انعقاد کیا۔
کمپنی کے ملازمین نے رضاکارانہ طور پر اسٹیل ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، ماڑی پور، سپر ہائی وے اور ایئرمین کلب روڈ سمیت مختلف علاقوں سے قومی پرچم اور جھنڈیاں جمع کیں، جنہیں بعد ازاں آئی ایم سی منتقل کرکے کمپنی کے مقررہ طریقہ کار کے مطابق محفوظ کیا گیا۔اس موقع پرآئی ایم سیکے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا کہ ٹویوٹا نے پاکستان کے ساتھ ترقی کی ہے اور ملک کے لیے ہمارا فخر ہماری تیار کردہ گاڑیوں سے کہیں بڑھ کر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments