میئر کراچی نے صدر میں ختم نبوتؐ چوک کا افتتاح کردیا

میئر کراچی نے صدر میں  ختم نبوتؐ چوک کا افتتاح کردیا

کراچی(این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ رسول ؐ کی سیرتِ مبارکہ پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے۔

 نبی کریم ؐ نے زندگی کے ہر شعبے میں انسانوں کے لیے عملی رہنمائی اور بہترین اصول فراہم کیے ، آپ ؐ سے سچی عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی روزمرہ زندگی میں سنتِ نبوی ؐ کو اپنائیں اور اپنے کردار، گفتار اور عمل کے ذریعے محبتِ رسول ؐ کا عملی اظہار کریں،ماہِ ربیع الاول امتِ مسلمہ کیلئے نہایت مقدس، بابرکت اور روحانی اعتبار سے اہم مہینہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر ٹاؤن میں ختمِ نبوتؐ چوک افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...