بلدیاتی ملازمین کی اوزیڈ ٹی گرانٹ کے استعمال پراعلیٰ سطح نوٹس

بلدیاتی ملازمین کی اوزیڈ ٹی گرانٹ کے استعمال پراعلیٰ سطح نوٹس

کراچی(این این آئی)سندھ کے بلدیاتی ملازمین کی او زیڈ ٹی گرانٹ کے مبینہ غلط استعمال پر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے اعلیٰ سطحی رابطوں کے بعد اسٹیٹ بینک، محکمہ خزانہ اور لوکل فنڈ آڈٹ نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے حسابات طلب کرنا شروع کردیے ہیں۔

یہ بات آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین و صدر سندھ سید ذوالفقار شاہ نے لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن محنت کش لیبر یونین سی بی اے کے صدر اور فیڈریشن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری قلندر بخش شاہانی سے ملاقات کے دوران کہی۔سید ذوالفقار شاہ نے کہا کہ بلدیاتی ملازمین کی اکثریت گزشتہ برسوں کے دوران تنخواہوں، پنشن میں اضافے اور دیگر واجبات کی ادائیگی سے محروم ہے ، جس کے حل کیلئے اعلیٰ سطح پر رابطے کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ملازمین کو حقوق اور مراعات دلوانا فیڈریشن کی اولین ترجیح ہے اور کسی صورت ان کے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے ۔سید ذوالفقار شاہ نے مطالبہ کیا کہ او زیڈ ٹی گرانٹ سے تنخواہوں، پنشن میں اضافے اور دیگر واجبات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او زیڈ ٹی گرانٹ کو تنخواہوں، پنشن اور واجبات کے علاوہ دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرنیوالے عوامی نمائندوں اور افسران کو اپنے طرز عمل پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...