حوالہ ہنڈی کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 75لاکھ برآمد، سابق بینک افسر گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل کراچی نے ہنڈی حوالہ اور بینکنگ فراڈ کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کے دوران 75 لاکھ روپے برآمد کرکے سابق بینک افسر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون منتظر مہدی کی سخت ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل کراچی کی نگرانی میں ایف آئی اے سی بی سی کراچی نے مالیاتی جرائم اور غیر قانونی منی ٹرانسفر نیٹ ورکس کے خلاف 2 اہم کارروائیاں کیں۔پہلی کارروائی میں ایف آئی اے سی بی سی کراچی نے صدرکے علاقے میں ہنڈی/حوالہ نیٹ ورک کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے حسین اور تنویر کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے بیرونِ ملک ہنڈی/حوالہ کے ذریعے رقوم کی منتقلی سے متعلق ڈیجیٹل شواہد برآمد ہوئے جبکہ 75 لاکھ روپے ہنڈی حوالہ کی رقم بھی قبضے میں لے لی گئی۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 54/2026 درج کر دی گئی ہے جبکہ نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں اور غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لیے جامع تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments