غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سندھ حکومت کا بڑا ایکشن
کراچی (آئی این پی)سندھ میرین فشریز اینڈ کوسٹل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ہاکس بے روڈ پر واقع عبدالرحمن گوٹھ میں غیر قانونی طور پر ضبط کیے گئے جالوں کو جلانے کی ایک تقریب رکھی گئی جس میں صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی غیر قانونی ماہی گیری کے ان جالوں کو اپنے ہاتھوں سے آگ لگا کر تلف کریں گے ۔
اس تقریب میں شرکت کے لیے ملکی میڈیا سمیت ساحلی پٹی سے وابستہ سیکیورٹی فورسز کے اداروں کو بھی دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔ سندھ میرین ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ماہی گیری کے ذریعے چھوٹی مچھلیوں کا شکار کرنا آبی حیات کے لیے انتہائی خطرناک ہے ، اس لیے قانون کی پاسداری کرنا لازمی ہے تاکہ سمندری حیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments