جامعہ کراچی میں خلیجی بحران، اعلامیہ مکہ اور اس کے بعد پر سیمینار

جامعہ کراچی میں خلیجی بحران، اعلامیہ مکہ اور اس کے بعد پر سیمینار

کراچی (این این آئی) جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیر اہتمام بدھ کے روز ‘‘خلیجی بحران، اعلامیہ مکہ اور اس کے بعد کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا، جس میں ممتاز ماہرین تعلیم، تزویراتی امور کے ماہرین، صحافیوں، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

سیمینار میں مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتحال، خلیجی خطے میں ابھرتی نئی صف بندیوں اور علاقائی و عالمی سلامتی پر ان کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا گیا۔شعبہ بین الاقوامی تعلقات جامعہ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم احمد نے مقررین، اساتذہ اور طلبہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر میں رونما ہونے والی بین الاقوامی تبدیلیوں پر تنقیدی اور علمی مکالمے کیلئے مؤثر پلیٹ فارمز کا قیام ناگزیر ہے ۔ پہلے سیشن میں جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی سابق چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر طلعت عائشہ وزارت نے آن لائن شرکت کی اور خلیجی بحران: اب آگے کیا کے موضوع پر تجزیہ پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...