آرٹس ریگولر گروپ کے اسکروٹنی فارم18 ستمبر تک جمع ہوں گے

آرٹس ریگولر گروپ کے اسکروٹنی فارم18 ستمبر تک جمع ہوں گے

کراچی (این این آئی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات 2026ء-04 کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔

بورڈ کے مطابق اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلبہ اپنے فارم 19 اگست سے 18 ستمبر 2026ء-04 تک متعلقہ بورڈ سیکشن میں جمع کراسکتے ہیں۔ اسکروٹنی کے لیے فی پرچہ فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔طلبہ کی سہولت کے لیے بورڈ نے کراچی میں یو بی ایل کی تمام برانچوں میں فیس جمع کرانے کی سہولت بھی فراہم کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...