حیدرآباد:واسا ملازمین کا مطالبات کیلئے 47 ویں روز بھی احتجاج

حیدرآباد:واسا ملازمین کا مطالبات کیلئے 47 ویں روز بھی احتجاج

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد کے واسا ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں ذاکر اﷲ، محمد ندیم، شاہد خان، جاوید بھٹی اور دیگر کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے گزشتہ روز 47ویں روز بھی احتجاج کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین 20 ماہ سے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ اور وزیر بلدیات سے اپیل کی کہ وہ معاملے کا نوٹس، تنخواہیں اور پنشن جلد ادا اور ملازمین کا مسئلہ حل کرائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...