لاڑکانہ:بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کے 2مبینہ سرغنہ مارے گئے

لاڑکانہ:بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کے 2مبینہ سرغنہ مارے گئے

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) تھانہ ولید کی حدود آریجا روڈ پر پولیس اور مبینہ کار لفٹرز کے درمیان مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دو مسلح ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کے مبینہ سرغنہ گلشن گوپانگ اور غلام شبیر کلہوڑو کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک رائفل، ایک پسٹل اور کراچی سے چوری شدہ کار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، جبکہ برآمد گاڑی کا مقدمہ تھانہ بہادرآباد کراچی میں درج ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان 100 سے زائد گاڑیاں چوری کرنے سمیت کراچی، خیرپور، گھوٹکی اور لاڑکانہ کے مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے ۔ ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چودھری کے مطابق ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ، جبکہ لاشوں، اسلحے اور گاڑی کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ایس ایس پی کا کہنا تھا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...