وفاقی اردو یونیورسٹی میں جشن آزادی واک کا انعقاد

وفاقی اردو یونیورسٹی میں جشن آزادی واک کا انعقاد

وفاقی اردو یونیورسٹی میں جشن آزادی واک کا انعقاد ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا،ضابطہ خان شنواری

کراچی(سٹی ڈیسک)وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جشنِ آزادی کے سلسلے میں آزادی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان، پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال، پروفیسر ڈاکٹر کمال حیدر، ڈاکٹر ساجد جہانگیر، ڈاکٹر سعدیہ خلیل، اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ، آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے جس کی قدر و حفاظت ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، انہیں تعلیم، تحقیق، کردار اور محنت کو اپنا شعار بناتے ہوئے ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان، پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال، پروفیسر ڈاکٹر کمال حیدر، ڈاکٹر ساجد جہانگیر اور ڈاکٹر سعدیہ خلیل نے اپنے خطابات میں کہا کہ 14 اگست ہمیں قیامِ پاکستان کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...