انٹر بورڈ لاڑکانہ:بارہویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
پری میڈیکل میں طالبات، پری انجینئرنگ میں طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کیپری انجینئرنگ میں 85.48، پری میڈیکل میں 84.49فیصد امیدوار کامیاب
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ سمیت پری کمپیوٹر سائنس، کامرس اور ہیومینیٹیز گروپس میں طلبہ و طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ پری میڈیکل میں طالبات اور پری انجینئرنگ میں طلبہ نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر عبدالجبار جونیجو کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں کامیابی کا تناسب 84.49 فیصد جبکہ پری انجینئرنگ گروپ میں 85.48 فیصد رہا۔
پری میڈیکل گروپ میں مجموعی طور پر 36 ہزار 242 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ، 30 ہزار 952 کامیاب جبکہ 5 ہزار 680 ناکام رہے ۔ پری انجینئرنگ گروپ میں 11 ہزار 111 امیدواروں نے امتحان دیا، جن میں 9 ہزار 618 کامیاب اور ایک ہزار 634 ناکام قرار پائے ۔ پری میڈیکل گروپ میںشہید بینظیر بھٹو گرلز کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی فائزہ خالد دختر خالد حسین عباسی نے 1025 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن، گورنمنٹ گرلز کالج شکارپور کی مسکان دختر محمد اشرف آرائیں نے 1023 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ دی سٹی اسکول لاڑکانہ کی خوش نصیب دختر ذوالقرنین سیال نے 1021 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طلبہ میں کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے محمد حسنین نوید ولد نوید احمد نے 1020 نمبر کے ساتھ پہلی، زیبسٹ اسکول اینڈ کالج لاڑکانہ کے عبداللہ سمیع ولد ضمیر حسین نے 1019 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ گورنمنٹ قاضی حبیب اللہ ہائر سیکنڈری اسکول شکارپور کے مجتبیٰ علی ولد اعجاز احمد کلہوڑو نے 1018 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments