ہفتہ کو سرزمین سے وفا کا دن منائیں گے ، سندھ ایکشن کمیٹی
ہفتہ کو سرزمین سے وفا کا دن منائیں گے ، سندھ ایکشن کمیٹی سندھ مشکل وقت میں، یونٹس بنا کر تقسیم کی سازشیں کی جا رہیں،روشن بریرو
حیدر آباد (بیورو رپورٹ) سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنما روشن بریرو نے مسرور شاہ، بدر چنہ، آفتاب خانزادہ، آصف بالادی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 اگست کو حیدرآباد میں ہونے والے متحدہ سندھ مارچ میں لاکھوں افراد شرکت کرکے مادر وطن سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔ انہوں نے کہا سندھ اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے ،سندھ کی جغرافیائی وحدت توڑنے ، نئے صوبے اور نئے انتظامی یونٹس بنا کر تقسیم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں،دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کا منصوبہ سندھ کے عوام کے احتجاج کے بعد سی سی آئی کے حوالے کر کے التوا میں ڈاکل دیا گیا،جبکہ جلال پور کینال کو زبردستی نکال کر سندھ کو دھوکہ دیا گیا، ملک میں آئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ، پی ای سی اے ایکٹ جیسے کالے قوانین لائے گئے ، عدالتوں کے دروازے بند کر دیے گئے ، بلوچستان میں خون بہہ رہا ہے ۔ ایک جانب نئے صوبے بنانے کی بات کی، دوسری جانب سندھ کی ساحلی پٹی اور بالخصوص کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ، کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی لاکھوں ایکڑ اراضی پرائیویٹ کمپنیوں کے حوالے کرکے قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا 22 اگست کو سندھ کے کروڑوں عوام سرزمین سے وفا کا دن منائیں گے اور سندھ دشمن حکمرانوں کو پیغام دیں گے کہ سندھ کی تقسیم کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، دریائے سندھ اور سندھ کے خزانے کی لوٹ مار کے خلاف سندھ متحد ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments