میرپور خاص:جمنا داس کالونی میں تاجر سے ساڑھے 32لاکھ چھین گئے
میرپورخاص (بیورورپورٹ)جمناداس کالونی میں کپاس کے تاجر سے 32 لاکھ 50 ہزار روپے چھن گئے ۔
تاجر ونیش کمار نے پولیس کو بتایا کہ اس کی کپاس کی پیڈی شادی پلی شہر میں واقع ہے اور وہ خریداری کے سلسلے میں مقامی بینک سے رقم نکلوانے کے بعد گھر پہنچا تھا، اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے گھر کے دروازے پر اسے اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا اور اس کے قبضے سے 32 لاکھ 50 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مہران تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ تاجر سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments