واٹس ایپ ہیک کرنے والا نیا گروہ سرگرم

واٹس ایپ ہیک کرنے والا  نیا گروہ سرگرم

کراچی(آئی این پی ) پارسل کی ترسیل کے نام پر شہریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کرکے ان کے رشتہ داروں اور دوستوں سے رقم طلب کرنے کے سائبر فراڈ کا انکشاف ہواہے ۔

جعل ساز گروہ خود کو معروف کورئیر کمپنی کا نمائندہ ظاہر کرکے شہریوں سے واٹس ایپ کا تصدیقی کوڈ حاصل کرتا ہے ۔ جعل ساز شہریوں کو فون کرکے کہتے ہیں کہ ان کا پارسل آیا ہوا ہے تاہم ڈیلیوری مکمل کرنے یا پتے کی تصدیق کے لئے موبائل فون پر ایک کوڈ موصول ہوگا جو انہیں بتا دیا جائے ، جیسے ہی شہری واٹس ایپ پر موصول ہونے والا تصدیقی کوڈ کال کرنے والے شخص کو بتاتا ہے جعل ساز متاثرہ شخص کے نمبر پر اپنے موبائل فون میں واٹس ایپ رجسٹر کرکے اکاونٹ کا کنٹرول حاصل کرلیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...