ڈاک ورکرز ایکٹ کی منسوخی کے خلاف مزدوروں کا احتجاج
کراچی (این این آئی) ڈاک ورکرز (ریگولیشن آف ایمپلائمنٹ) ایکٹ 1974 کی منسوخی کے بل کے خلاف کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے ورکرز نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کے ڈی ایل بی ہیڈ آفس سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔
جس میں ڈاک ورکرز اور مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے 1974 کے ایکٹ کی منسوخی کے خلاف نعرے لگائے اور حکومت سے بل واپس لینے کا مطالبہ کیا۔مظاہرے سے حبیب الدین جنیدی، محمد اخلاق خان،یونس بونیری، مولانا نور الحق، مولانا جبرائیل، احمد سعید، حسین بادشاہ، عبدالرزاق میمن، اور دیگر نے خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments