غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری

غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری

نئی ٹاسک فورس کارروائیوں کی نگرانی کرے گی، مشتبہ سینٹرز کی فہرست ٹاسک فورس سائبر فراڈ، بلیک میلنگ اور اسکیمنگ کی تحقیقات بھی کرے گی

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے سائبر فراڈ، بلیک میلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث کال سینٹرز کے خلاف ملک گیر گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت کراچی میں قائم مشتبہ اور غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بھی کارروائی کا دائرہ وسیع کیے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائیوں کو مؤثر بنانے کے لیے نئی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے ، جو وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ہیڈکوارٹرز کے ماتحت کام کرے گی۔ ٹاسک فورس میں حساس اداروں، وفاقی تحقیقاتی ادارے ، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی، وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران شامل ہوں گے ۔ذرائع نے کہاہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں قائم مشتبہ کال سینٹرز کی فہرستیں مرتب کرلی گئی ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کو ٹاسک فورس کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے ۔ٹاسک فورس غیر قانونی کال سینٹرز میں مبینہ طور پر ہونے والی مالی دھوکا دہی، بلیک میلنگ، بھتہ خوری، آن لائن جوئے ، اسکیمنگ اور دیگر سائبر جرائم کی تحقیقات کرے گی۔ کارروائیوں کی پیش رفت اور تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر وزارت داخلہ کو فراہم کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق کراچی میں قائم کال سینٹرز کی فہرست کی تیاری کے بعد شہر میں مشتبہ مراکز کی چھان بین اور قانونی کارروائی کا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...