8 ربیع الاوّل کے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری
جلوس کے شرکا کی گاڑیوں کے لیے خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گےشرکا گاڑی کا اصل رجسٹریشن کارڈ اور شناختی کارڈ ضرور رکھیں،ٹریفک پولیس
کراچی (آئی این پی)کراچی میں شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا، تاکہ ٹریفک کی روانی کو ممکن بنایا جاسکے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے ہفتے (آج) کو شہر میں 8ربیع الاول کے جلوسوں کے پیش نظر خصوصی ٹریفک پلان جاری کردیا ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ مرکزی جلوس نشتر پارک سمیت شہر کے مختلف مقامات سے برآمد ہوں گے ، جن کے پیش نظر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ جلوس کے شرکا کے لیے متبادل راستے بھی مقرر کیے جائیں گے ، جبکہ مختلف مقامات پر ٹریفک اہلکار تعینات رہیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی کو ممکن بنایا جاسکے ۔جلوس میں گاڑی کے ذریعے شرکت کرنے والے افراد کے لیے خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے ۔ شہری 17 سے 20 اگست تک متعلقہ مرکزی دفتر سے پاس حاصل کرسکتے ہیں۔پاس کے حصول کے لیے گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ، شناختی کارڈ اور دو تصاویر جمع کرانا ہوں گی۔ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ جلوس میں شرکت کے دوران شہری اپنے ہمراہ گاڑی کا اصل رجسٹریشن کارڈ اور شناختی کارڈ ضرور رکھیں۔ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ممکن ہو تو جلوس کے روٹس سے گریز کریں، متبادل راستے اختیار کریں اور ٹریفک اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments