قاسم آباد، نسیم نگر کے علاقوں میں پولیس کا کومبنگ آپریشن

قاسم آباد، نسیم نگر کے علاقوں میں پولیس کا کومبنگ آپریشن

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)تھانہ قاسم آباد اور چیک پوسٹ نسیم نگر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا۔

ایس ڈی پی او قاسم آباد کاشف علی قادری کی سربراہی میں ایس ایچ او قاسم آباد انسپکٹر سجاد حسین جتوئی، انچارج چیک پوسٹ نسیم نگر انسپکٹر حق نواز بلوچ، ایس ایچ او ویمن انسپکٹر سکینہ بھٹی اور لیڈی پولیس سمیت بھاری نفری  نے مختلف علاقوں میں کارروائی کی۔آپریشن کے دوران متعدد ہوٹلز، کیفے اور ہاسٹلز کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی، جبکہ مشکوک افراد کی تلاش ڈیوائس کے ذریعے تصدیق اور چھان بین بھی کی گئی۔کومبنگ آپریشن کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا، مشکوک عناصر کی نگرانی مزید مؤثر بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو یقینی بنانا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...