حیدر آباد:ایچ ڈی اے سوسائٹی کے انتخابات نہ کرائے جا سکے

حیدر آباد:ایچ ڈی اے سوسائٹی کے انتخابات نہ کرائے جا سکے

9ماہ قبل ہائیکورٹ نے 3ماہ میں الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا، عملدرآمد نہ ہوا

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ کی جانب سے ایچ ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں تین ماہ میں انتخابات کرانے کے حکم کے باوجود نو ماہ گزرگئے لیکن سوسائٹی میں تعینات ایڈمنسٹریٹر اب تک انتخابات نہیں کراسکے ہیں، ایڈمنسٹریٹر و اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ سندھ نے سیکریٹری کوآپریٹو کو گزشتہ ماہ لیٹر لکھا تھا جس میں کہاگیا تھا کہ سوسائٹی کا ریکارڈ ابھی تک انہیں سابقہ جنرل سیکریٹری اویس راجپوت نے حوالے نہیں کیا ہے، لہٰذا ان کیخلاف کارروائی کی جائے ، ادھر سوسائٹی کے رہائشی افراد نے سیکریٹری کوآپریٹو اور چیئرمین اینٹی کرپشن و ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کراتے ہوئے سوسائٹی کا ریکارڈ حوالے کیا جائے اور اس میں ہیر پھیر اور جعلسازی کو روکا جائے۔

انہوں نے کہاکہ سوسائٹی کے پلاٹوں کی جعلی دستخطوں کے ذریعے کئی کئی فائلیں بنائی جارہی ہیں جبکہ سوسائٹی کے الاٹیز کو بھی مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ ایچ ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی میں کئی سالوں سے اویس راجپوت نامی شخص قابض تھا جس کیخلاف سوسائٹی کے رہائشی افراد نے عدالت سے رجوع کیا اور عدالت نے اس کی غیرقانونی تعیناتی ختم کرکے سوسائٹی ایڈمنسٹریٹر کے حوالے کردی تھی اورتین ماہ کے اندر ریکارڈ جمع کرانے اور انتخابات کے احکامات جاری کئے تھے جس پر نا ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود نہ تو ریکارڈ سیکریٹری کوآپریٹو کے حوالے کیا ہے اور نہ ہی انتخابات کرائے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...