محافل میلاد تعلیمات نبوی پھیلا نے کا ذریع،ڈاکٹر عبد الوہاب
کراچی(این این آئی)جما عت اہلسنّت پاکستان سندھ کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے کہا کہ میلا د کی محفلیں اور جلوس تعلیمات نبوی ا پھیلا نے کا ذریعہ ہیں۔
جماعت اہلسنّت کے زیر اہتمام منوڑہ کیماڑی سے نکلنے والے لانچوں کے میلاد ریلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضو ر خاتم النبیین کی ذات گرامی اہل ایمان کیلئے سر چشمہ ہد ایت اور مر کز عشق و محبت ہے ، آقا کریم کا اسو ئہ حسنہ ہر زمانے میں مسلما نو ں کی قو ت سر چشمہ رہا ہے اور تاقیا مت رہے گا ۔لانچ ریلی میں مولانا عباس رضا الباروی، پیر فاروق انور کاظمی،مفتی بلال قادری،قاضی نو رالاسلام، مولانا شوکت حسین سیالوی،شفیع رانا قادری،غفران احمد ، مولانا عاشق سعیدی،میر غالب شاہ قادری،مفتی شوکت علی خان، اشفاق لودھی و دیگر بھی شریک تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments