کپڑا تیار کرنے والی فیکٹری میں آتشزدگی

کپڑا تیار کرنے والی فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا میں کپڑا تیار کرنے والی فیکٹری میں صبح سویرے لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔

آگ بجھانے کے لیے نو فائر ٹینڈرز، دو اسنارکل اور واٹر باؤزر استعمال کیے گئے ، تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہوسکا۔ سائٹ ایریا میں واقع کپڑا تیار کرنے والی فیکٹری میں صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فیکٹری میں بڑی مقدار میں روئی اور دیگر خام مال موجود ہونے کے باعث آگ نے شدت اختیار کرلی۔ فائر بریگیڈ نے نو فائر ٹینڈرز، دو اسنارکل اور واٹر باؤزر کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...