سندھ اینیمل ڈیزیز سرویلنس سینٹر میں پالتو بلی کا پہلا سائنسی پوسٹ مارٹم
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اینیمل ڈیزیز سرویلنس سینٹر نے پالتو بلی کا پہلا سائنسی پوسٹ مارٹم کرلیا، جس سے سندھ حکومت کی ویٹرنری صحت، بیماریوں کی نگرانی اور سائنسی تحقیق کے شعبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
دو ماہ کی پرشین بلی لیوناڈاس کے سائنسی پوسٹ مارٹم کے دوران پھیپھڑوں میں پانی، جگر کے بڑھنے کی علامات، پیٹ میں خون جمع ہونے اور مدافعتی ردعمل کے شواہد سامنے آئے ۔ ماہرین نے بلی کی موت کی وجہ غیر مطابقت رکھنے والے خون کی منتقلی قرار دی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کامیاب پوسٹ مارٹم پر محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران اور ماہرین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پالتو بلی کا سائنسی پوسٹ مارٹم سندھ میں ویٹرنری میڈیسن میں بریک تھرو ہے ۔ جدید تشخیصی سہولیات مزید مستحکم ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments