بجلی کی عدم فراہمی پرمظاہرے ،ٹریفک نظام درہم برہم

بجلی کی عدم فراہمی پرمظاہرے ،ٹریفک نظام درہم برہم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک کالونی میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف منگھوپیر روڈ بسم اللہ ہوٹل اور ریکسر لائن کے قریب شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا، ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔۔۔

 جس کی وجہ سے عام شہریوں کو انتہائی مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔مظاہرین کی جانب سے کے -الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے لگائے گئے اور نظام درست کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پرانا گولیمار ، ڈاکخانہ والی گلی، ولی محمد گوٹھ، پریل محلہ، عائشہ ولیج، غریب نواز کالونی، ریکسرلائن، تاج الدین بابا اصل اولیا ولیج، ساجد والی گلی، ٹرانس لیاری پارک کے اطراف سمیت دیگر علاقوں میں 3 دن سے بجلی معطل ہے۔ نیپرا حکام بھی عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔بجلی کی عدم فراہمی پرغریب آباد کے قریب حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر شہریوں نے ٹائر نذر آتش کر کے ٹریفک معطل کر دیا۔ دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بندھانی کالونی اور ریکسل لائن کے علاقوں میں نادہندگان پر واجب الادا رقم 3 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...