کراچی بار ایسوسی ایشن کی سٹی کورٹ میں ہڑتال

کراچی بار ایسوسی ایشن کی  سٹی کورٹ میں ہڑتال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وکیل شکیل مجید شیخ کے قتل کے خلاف کراچی بار ایسوسی ایشن نے سٹی کورٹ میں ہڑتال کردی۔۔۔

 کراچی بار نے سندھ پولیس کو ملزمان، سہولت کاروں اور اصل منصوبہ سازوں کی گرفتاری کے لیے 26 اگست تک کی مہلت دے دی۔ ہڑتال کے موقع پر وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جبکہ ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت ججز کے چیمبرز میں کی گئی۔ کراچی بار کے اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ شکیل مجید شیخ کے قتل میں ملوث تمام ملزمان، سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو گرفتار کرکے شفاف تحقیقات کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...