پریس کلب کے 639 اراکین کیلئے پلاٹس کی قرعہ اندازی

 پریس کلب کے 639 اراکین کیلئے پلاٹس کی قرعہ اندازی

تعمیرات کے لیے آسان اقساط پر بینک لون کی سہولت پر کام جاری ، ناصر شاہہاکس بے اسکیم کو شاہراہِ بھٹو سے منسلک کیا جائے گا،وزیربلدیات کا تقریب سے خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے نئے 639اراکین کے لیے ہاکس بے اسکیم میں پلاٹس کی قرعہ اندازی کی تقریب ہفتہ کوکراچی پریس کلب میں منعقد ہوئی، تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری اسلم خان، ڈی جی ایل ڈی اے اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے سید ناصر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خدمت اور سب کی بھلائی کے وژن کے تحت کام کر رہے ہیں۔ نئے اراکین کے لیے پلاٹس کی فراہمی خوش آئند اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو کے تیسرے فیز کے تحت ہاکس بے اسکیم کو شاہراہِ بھٹو سے منسلک کیا جائے گا، جبکہ ہاکس بے کی موجودہ سڑکوں سے تجاوزات بھی ختم کی جا رہی ہیں، جس سے آمدورفت مزید آسان ہوگی۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پلاٹس پر تعمیرات کے لیے بینک لون کی سہولت آسان اقساط پر فراہم کرنے کے معاملے پر بھی کام کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق سندھ حکومت شہر کی خدمت کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔ کلب کے صدر فاضل جمیلی نے پلاٹس کی فراہمی کے لیے تعاون پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل میمن، صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر سعید غنی کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...