ایم کیوایم کی مقامی رہنما سمیت متعدد خواتین ن لیگ میں شامل
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ خواتین ونگ کی تقریب میں ایم کیوایم پاکستان کی مقامی کی رہنما عمارہ خاتون نے بڑی تعداد میں خواتین کے ہمراہ مسلم ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
مسلم لیگ ن ہاؤس کارساز میں منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن، خاتون رہنماء سورٹھ تھیبو، پروین بشیر اور مہوش رحمان سمیت بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔بشیر میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والی تمام خواتین میری بیٹیاں ہیں، میں اپنی تمام بیٹیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔بشیر میمن نے کہا کہ آج کا پروگرام حکومت سندھ پر عدم اعتماد ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments